۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عطر قرآن

حوزہ|انسانی معاشروں کی اصلاح، اسلامی معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ انسانی معاشروں کی اصلاح، ایک آئیڈیل اسلامی معاشرے کا مشترکہ ہدف ہے۔ ادیان کے ظہور کا فلسفہ، انسانی معاشروں کی اصلاح ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی |

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ ۗ وَلَوْ آمَنَ أَهْلُ الْكِتَابِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُم ۚ مِّنْهُمُ الْمُؤْمِنُونَ وَأَكْثَرُهُمُ الْفَاسِقُونَ ‎﴿آل عمران، 110﴾‏

ترجمہ: تم بہترین امت ہو جسے لوگوں (کی راہنمائی) کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ تم اچھے کاموں کا حکم دیتے ہو اور برے کاموں سے منع کرتے ہو۔ اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔ اور اگر اہل کتاب بھی ایمان لے آتے تو ان کے لئے بہتر ہوتا، ان میں سے کچھ تو ایمان لائے ہیں مگر بہت سے فاسق و نافرمان ہیں.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ عالم انسانیت کی خدمت کے لئے مسلمان بہترین امت ہیں بشرطیکہ وہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کریں اور اللہ پر ایمان رکھتے ہوں.
2️⃣ اسلام، عالمگیر دین ہے.
3️⃣ اللہ پر ایمان اور اصلاح معاشرہ دو ایسے عامل ہیں جو انسانی معاشرے کی ترقی اور نشوونما کا سبب ہیں.
4️⃣ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو کسی اسلامی معاشرے کی ترقی کے لئے ایک عمومی ذمہ داری قرار دیا گیا ہے.
5️⃣ انسانی معاشروں کی اصلاح، اسلامی معاشرے کی ذمہ داری ہے.
6️⃣ انسانی معاشروں کی اصلاح، ایک آئیڈیل اسلامی معاشرے کا مشترکہ ہدف ہے.
7️⃣ ادیان کے ظہور کا فلسفہ، انسانی معاشروں کی اصلاح ہے.
8️⃣ اسلام نے سابقہ ادیان کو منسوخ کر دیا.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .